ادبیات

سہ ماہی ادبیات کا پہلا شمارہ جولائی۱۹۸۷ء میں منظر عام پرآیا تھا ۔ادبیات اپنے اولین شمارے اب تک باقاعدگی سے شائع ہورہا ہے ۔ یہ ایک خالص ادبی جریدہ ہے ؛ادبیات ہر تین ماہ بعد اردو میں شائع ہوتا ہے تاہم اردو کی طبع زاد تخلیقات کے علاوہ اس کے ہر شمارے میں دیگرپاکستانی زبانوں ؛سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پشتو، براہوی ، سرائیکی ، ہندکو ، پوٹھوہاری ، کشمیری ، شنا ، بلتی ، گوجری وغیرہ کے تراجم بھی شائع کیے جاتے ہیں ؛یوں اردو میں شائع ہونے والا یہ جریدہ بجا طور پر تمام پاکستانی زبانوں کا ترجمان ہے ۔ پچھلے بتیس برسوں میں اس جریدے نے تمام پاکستانی زبانوں کے ادب کو اردو کے قارئین تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ سہ ماہی کا ایک اختصا ص اس کے خصوصی نمبر ز بھی ہیں۔ یہ خصوصی نمبرز دو طرح کے ہیں

الف: موضوعاتی نمبرز

ب:شخصی نمبر

موضوعاتی نمبروں میں چار ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل بین الاقوامی ادب نمبر؛دو ہزار سے زائدصفحات پر مشتمل بچوں کا ادب نمبر، خواتین اہل قلم نمبر، سارک ممالک کا ادب نمبر، نثری نظم نمبر ، نعت نمبر، پرواسی ادب نمبر،مضافاتی ادب نمبر اور دو جلدوں پر مشتمل اردو ناول نمبر خاص طور پر قابل ذکر ہیں جب کہ شخصیات پر خصوصی شماروں میں ؛احمد ندیم قاسمی نمبر، فیض احمد فیض نمبر، احمد فراز نمبر، جو ش نمبر ،مولانا الطاف حسین حالی نمبر،انتظارحسین نمبر، عبداللہ حسین نمبر اورنبی بخش بلوچ نمبر وغیرہ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

یوں تو آج کل پاکستان کی تمام زبانوں میں قابل ذکر ادب تخلیق ہو رہا لیکن سندھی ، پنجابی ، بلوچی اور پشتو ایسی زبانیں ہیں جن میں تخلیق ہونے والے ادب کو دنیا کی کسی بھی زبان کے ادب کے مقابلے میں رکھا جا سکتا ہے۔ان زبانوں کی اسی اہمیت کے پیش نظر ادبیات نے ایک شمارہ ان زبانوں کےچار ممتاز لکھاریوں؛شیخ ایاز(سندھی) احمد راہی (پنجابی) میر گل خان نصیر(بلوچی) اور میر حمزہ خان شنواری(پشتو)کے لیے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ سندھی زبان کے ممتاز محقق ڈاکٹرنبی بخش بلوچ پر علاحدہ سے ایک خصوصی شمارہ بھی شائع کیا۔ جن میں ان کے فن شخصیت پر مضامین کے علاوہ ان کی تخلیقات کے اردو تراجم بھی پیش کیےگئے۔

ادبیات کے پہلے مدیر خالد اقبال یاسر تھے ۔ان کے بعد نگہت سلیم اور محمد عاصم بٹ اس کے مدیر رہے جب کہ آج کل ادبیات کےمدیراختر رضا سلیمی ہیں۔

   
647 شمارہ 131-132
630 شمارہ 129-130
575 شمارہ نمبر 128
493 شمارہ نمبر 101
87 شمارہ نمبر 127۔126
86 شمارہ نمبر 125
85 شمارہ نمبر 123-124
84 شمارہ نمبر 121-122
83 شمارہ نمبر 120
82 شمارہ نمبر 119
81 شمارہ نمبر 118
80 شمارہ نمبر 116-117
79 شمارہ نمبر 114-115
78 شمارہ نمبر 113
77 شمارہ نمبر 111-112
76 شمارہ نمبر 110
75 شمارہ نمبر 109
74 شمارہ نمبر 108
73 شمارہ نمبر 107
72 شمارہ نمبر 106
71 شمارہ نمبر 105
70 شمارہ نمبر 104
69 شمارہ نمبر 103
68 شمارہ نمبر 102
67 شمارہ نمبر 100
66 شمارہ نمبر 99
65 شمارہ نمبر 98
64 شمارہ نمبر 97
63 شمارہ نمبر 96
62 شمارہ نمبر 94-95
61 شمارہ نمبر 92-93
60 شمارہ نمبر 90-91
59 شمارہ نمبر 88-89
57 شمارہ نمبر 85-86
54 شمارہ نمبر 81
53 شمارہ نمبر 79-80
52 شمارہ نمبر 77-78
51 شمارہ نمبر 76
49 شمارہ نمبر 73
48 شمارہ نمبر 72
47 شمارہ نمبر 71
46 شمارہ نمبر 70
45 شمارہ نمبر 69
44 شمارہ نمبر 68
43 شمارہ نمبر 65-67
42 شمارہ نمبر 66
41 شمارہ نمبر 63-64
40 شمارہ نمبر 62
39 شمارہ نمبر 61
38 شمارہ نمبر 59-60
37 شمارہ نمبر 58
36 شمارہ نمبر 57
35 شمارہ نمبر 56
34 شمارہ نمبر 55
33 شمارہ نمبر 54
32 شمارہ نمبر 53
31 شمارہ نمبر 51-52
30 شمارہ نمبر 48-49-50
29 شمارہ نمبر 47
28 شمارہ نمبر 45-46
27 شمارہ نمبر 43-44
26 شمارہ نمبر 41-42
25 شمارہ نمبر 39-40
24 شمارہ نمبر 37-38
23 شمارہ نمبر 35-36
22 شمارہ نمبر 31-32-33-34
21 شمارہ نمبر 27-28-29-30
20 شمارہ نمبر 26
19 شمارہ نمبر 25
18 شمارہ نمبر 24
17 شمارہ نمبر 23
16 شمارہ نمبر 22
15 شمارہ نمبر 21
14 شمارہ نمبر 20
13 شمارہ نمبر 19
12 شمارہ نمبر 18
11 شمارہ نمبر 17
10 شمارہ نمبر 16
9 شمارہ نمبر 13-14-15
8 شمارہ نمبر 10-11-12
7 شمارہ نمبر 8-9
6 شمارہ نمبر 7
4 شمارہ نمبر 4
3 شمارہ نمبر 3
2 شمارہ نمبر 2
1 شمارہ نمبر 1