خبرنامہ اکادمی
اکادمی ادبیات پاکستان ؛اپنی اور دیگر علمی و ادبی اداروں اورغیر سرکاری ادبی تنظیموں کی علمی و ادبی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے “اکادمی” کے نام سے ایک خبر نامہ بھی شائع کرتی ہے ۔ اکادمی کا پہلا شمارہ ۱۹۸۳ء میں منظر عام پرآیا تھا ۔رنگین تصاویر کےساتھ شائع ہونے والے خبر نامے میں ادارے کی اپنی سرگرمیوں کے علاوہ؛ ملک بھر میں ہونے والی دیگر ادبی و علمی سرگرمیوں کےبارے میں بھی خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ یوں یہ خبر نامہ صرف اکادمی ہی کا نہیں تمام پاکستانی ادبیوں اور شاعروں کا ترجمان ہےاور اس کی نوعیت باقی اداروں کے خبرناموں سے مختلف ہے۔