پاکستانی لٹریچر
اکادمی ادبیات پاکستان انگریزی زبان کے قارئین کے لیے۱۹۹۲ء سے پاکستانی لٹریچر کے نام سے ایک ششماہی انگریزی جریدہ شائع کررہی ہے۔ جس میں انگریزی زبان میں لکھنے والے پاکستانی اہل قلم کی تحریروں کےساتھ ساتھ تمام پاکستانی زبانوں میں تخلیق ہونے والے ادب سے انگریزی تراجم بھی شائع کیے جاتے ہیں تاکہ ان زبانوں سے براہِ راست واقفیت نہ رکھنے والےبھی ان زبانوں کے ادب سے استفادہ کریں۔پاکستانی لٹریچر کی اشاعت کا ایک مقصد پاکستانی زبانوں کے ادب کو عالمی سطح پر متعارف کروانابھی ہے۔عام شماروں کے علاوہ پاکستانی لٹریچر کے کچھ خصوصی شمارے بھی شائع ہوچکے ہیں جن میں؛پاکستانی خواتین اہل قلم کی تحریروں پر مشتمل شمارہ،پچاس سالہ پاکستانی شعری ادب نمبر، پچاس سالہ پاکستانی نثر نمبر،سارک ممالک ادب نمبر،انگریزی اہل قلم نمبر وغیرہ خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔