پاکستانی ادب کے معمار

ممتاز پاکستانی اہل قلم کی ادبی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے اکادمی ادبیات نے 1990 میں پاکستانی ادب کے معمار کے نام سے کتابوں کے ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ان کتابوں کی نوعیت تعارفی ہونے کے علاوہ تحقیقی و تنقیدی بھی ہے ،جس سے عام قاری کے ساتھ ساتھ جامعات کے اساتذہ اور محققین حضرات بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے کے تحت اب تک ایک سو تیس سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں اور باقی کتب پر کام جاری و ساری ہے۔